Enterotoxaemia in Sheep & Goat

0

انتڑیوں کا زہر (اینٹیروٹوکسیمیا) بھیڑ بکریوں کی متعدی بیماری ہے۔ یہ بیماری سال کے کسی بھی موسم میں جانوروں کو لگ  سکتی ہے۔ یہ بیماری لگنے کا خطرہ اُن جانوروں میں زیادہ ہوتا ہے جنکی پیدائش برسات کے بعد اور بہار کے موسم میں ہوتی ہے۔اگر اس بیماری کا حملہ شدید ہو تو یہ وبا کی صورت اختیار کر لیتی ہے جس کے نتیجے میں جانور مر جاتے ہیں۔ یہ بیماری صحت مند جانوروں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری سے  متاثرہ جانور میں تیز بخار، لڑکھڑاہٹ، جبڑے چبانا ، سر جھکنا  جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ جبکہ بعض اوقات جانوروں کو اپھارہ  بھی ہو جاتا ہے اور کچھ جانوروں کوپیچس (ڈائریا) بھی لگ جاتے ہیں۔ جانوروں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے حاملہ جانوروں کو بچے کی پیدائش سے 1 سے 2 مہینہ قبل اینٹیروٹوکسیما کی حفاظتی ویکسین لگوانی چاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)
To Top